تیرہ کروڑ کی ڈکیتی، 2 ٹک ٹاکرز کی ضمانتیں منظور، 2 کی مسترد

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں ڈکیتی کے الزام میں گرفتار 2 ٹک ٹاکرز کی درخواست ضمانت منظور جبکہ 2 کی مسترد کردی گئی۔

Aug 31, 2025 - 11:13
 0  3
تیرہ کروڑ کی ڈکیتی، 2 ٹک ٹاکرز کی ضمانتیں منظور، 2 کی مسترد

کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کیخلاف 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے کیس میں عدالت نے 4 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔

کراچی کی مقامی عدالت نے ملزمان شہروز اور نمرا کی ضمانت منظور کرلی، دونوں ملزمان کو فی کس ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے ملزم شہریار اور ملزمہ یسریٰ کی درخواست ضمانت مسترد کردی، ملزمان کیخلاف 26 جون کو شو روم مالک کے گھر میں گھس کر ڈکیتی کرنے کے الزام میں تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ درج ہے۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0