بارش میں فوٹوشوٹ،حرامانی تنقیدکی زدمیں آگئیں

اکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ حرامانی کوسوشل میڈیاپربارش میں فوٹوشوٹ کروانے کےباعث تنقیدکانشانہ بنایاجارہاہے۔

Aug 27, 2025 - 14:46
 0  6
بارش میں فوٹوشوٹ،حرامانی تنقیدکی زدمیں آگئیں

حرامانی نےحال ہی میں ایک فوٹوشوٹ کی تصویریں اپنےسوشل میڈیااکاؤنٹ پرشیئرکی ،جس میں وہ بارش کے موسم کا لطف اٹھاتے ہوئے نیلے رنگ کی بولڈ سلک ساڑھی میں ملبوس ہیں۔اداکارہ نےاپنی تصویروں کو رومانوی جملے کے ساتھ شیئر کیا۔
اداکارہ نےشیئرکی گئیں تصویروں کےکیپشن میں لکھاکےموسم بتا رہا ہے شرارت کس کی ہے، بوندیں بتا رہی ہیں حرارت کس کی ہے۔
ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے سیکڑوں افراد جاں بحق ہوئے۔ اس پر حرامانی کی ان تصاویر نے نئی بحث چھیڑ دی۔
صارفین نے کہا کہ یہ وقت بولڈ فوٹو شوٹ کا نہیں۔ ملک سوگ میں ہے۔ سیلاب اور مشکلات کے دن ہیں۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0