سینئر اداکارہ صائمہ نور ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں،ڈانس ویڈیو وائرل

اسلام آبا د (نیوز ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ نور ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔ اس بار وجہ ان کی ایک ڈانس ویڈیو ہے جو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

Aug 22, 2025 - 12:58
 0  0
سینئر اداکارہ صائمہ نور ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں،ڈانس ویڈیو وائرل

یہ ویڈیو انسٹاگرام کے مختلف اکاؤنٹس پر گردش کر رہی ہے، جس میں صائمہ کو نیلے رنگ کے ٹراوزر اور ہلکی سبز ٹی شرٹ میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے پس منظر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ مناظر کسی فلم کی شوٹنگ کے دوران قید کیے گئے ہیں، تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ کس فلم کا حصہ ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو میں استعمال ہونے والے ہیش ٹیگز میں ’عشقِ لاہور‘ بھی شامل ہے، جس سے قیاس لگایا جا رہا ہے کہ صائمہ نور کا نیا پراجیکٹ جلد منظرِ عام پر آنے والا ہے۔ البتہ اب تک نہ اداکارہ اور نہ ہی پروڈکشن ٹیم نے اس بارے میں کوئی باضابطہ اعلان کیا ہے۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0